Saturday, December 28, 2024
ہومWorldسوئٹزرلینڈکا عراق میں 33 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھولنےکا فیصلہ

سوئٹزرلینڈکا عراق میں 33 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھولنےکا فیصلہ



(24نیوز)سوئٹزرلینڈ  نے عراقی دارالحکومت  بغداد میں اپناسفارت خانہ دوبارہ کھولنےکا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بغداد میں 33 سال بعد اپنا  سفارت خانہ کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ  سفارت  خانہ کھولنے کا مقصد عراق کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ  عراق کے ساتھ اقتصادی، سلامتی اور نقل مکانی کے معاملات میں بھی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 1991 میں خلیجی جنگ کی وجہ سےعراق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں