Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldسوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا جنون ایک اور جان لے گیا

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا جنون ایک اور جان لے گیا



(24نیوز)بھارت میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے کچھ الگ کرنے کے چکر میں نوجوان کومنہ میں سانپ لینا مہنگا پڑگیا ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ایک گاؤں میں نوجوان سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے اپنی غفلت کے باعث موت کی نیند سوگیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 20 سالہ نوجوان شیو راج کے سر پر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا بھوت سوار تھا، کچھ الگ کرنے کی خواہش میں نوجوان نے سانپ کو منہ میں لے کر ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شیو راج اور اس کے والد سانپوں کو مار کر روزی کماتے ہیں، کوبرا کو بھی دونوں نے پکڑا اور شیوراج کے والد نے ویڈیو بناتے وقت اسے سانپ کو منہ میں رکھنے کو کہا،نوجوان کی سانپ کو منہ میں لینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے کافی لمبے سانپ کو منہ میں رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے منہ میں کاٹ لیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فضائیہ کی 19 سالہ خاتون کیڈٹ کمرے میں مردہ پائی گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں