Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldسوڈان ڈیم ٹوٹنے سے 30 افراد ہلاک 20 دیہات صفحۂ ہستی سے...

سوڈان ڈیم ٹوٹنے سے 30 افراد ہلاک 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹ گئے



ابو حمدان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ، پانی کے ریلے نے 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹا دیئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مشرقی بحیرۂ احمر میں ارباط ڈیم منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق ڈیم سے نکلنے والے پانی نے 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹا دیئے ۔ ارباط ڈیم پھٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

سوڈان کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے علاقے میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سیلابی پانی میں کم از کم4افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کا تخمینہ نہیں لگایا کہ کتنے لاپتہ ہیں۔تاہم ایک مقامی عہدیدار نے سوڈانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ ان کے خیال میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بحیرۂ احمر کی ریاست کے آبی وسائل کے سربراہ عمرو عیسیٰ طاہر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔سوڈانی خبر رساں ادارے نے بتایا  کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پتھریلی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے ہیں۔

 پورٹ سوڈان کے شمال میں 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ابو حمدان شہر میں واقع اس ڈیم سے بحیرۂ احمر کے شہر کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں