میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
سپین کے وزیراعظم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ، ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے،فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخ ساز لمحہ ہے،انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں پر مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہے۔