نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر اور ’بھارت رتن ایوراڈ‘ حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر کی حفاظت کے لئے مامور سٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔
39 سالہ پرکاش کاپڈے اپنے آبائی شہر میں تھے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے سروس پسٹل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گردن میں گولی مار دی۔جیمر پولیس سٹیشن میں سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔