Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldسگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سگریٹ جلانے کے لئے ماچس دینے سے انکار پر دو نوعمر لڑکوں نے ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو ایک نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ لڑکوں نے اس شخص کو اس لئے قتل کیا کہ مقتول نے نوجوانوں کو سگریٹ جلانے کے لئے ماچس دینے سے انکار کردیا تھا۔افسوسناک واقعہ بھارتی دارالحکومت کے علاقے تیمارپور میں پیش آیا، پولیس کو واقعے کی اطلاع پی سی آر کال کے ذریعے ملی تھی۔
پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو اسے وہاں آٹو رکشہ اور اس کے اطراف میں خون ہی خون بکھرا نظر آیا اور مقتول شدید زخمی حالت میں ملا۔فوری طور پر پولیس نے حملے کا نشانہ بننے والے شخص کو ہندو راو ہسپتال منتقل کیا مگر وہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی۔
پولیس نے اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو نابالغ ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد انھیں حراست میں لے لیا ہے۔ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کئے ہیں اور عینی شاہدین کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی چھری بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں