نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کے بعد ایک شخص اپنی دلہن کو گھر لے کر آیا۔ لیکن اس کی دلہن نے سہاگ رات میں ہی اسے ایسا زخم دیدیا کہ اب شاید وہ زندگی بھر کسی سے شادی نہ کر سکے۔
گزشتہ کچھ دنوں میں ڈاکووں ، ڈکیتوں اور لٹیروں کے ساتھ ساتھ لٹیری دلہنوں کے کئی واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ یہ دلہنیں ایسے شکار کی تلاش کرتی ہیں ، جن کی شادی نہیں ہوپارہی ہوتی ہے۔ سماج میں بدنامی کے خوف سے یہ لوگ پیسے دے کر لڑکیوں کو خرید کر ان کی شادی کر لیتے ہیں۔
لٹیری دلہنوں کے گروہ میں شامل بروکر بھی ان کا پوری طرح ساتھ نبھاتے نظر اتے ہیں۔ شکار مل جانے کے بعد اس کو طرح طرح کے خوبصورت خواب دکھا کر اس سے شادی کروا دی جاتی ہے۔ لیکن یہیں سے لڑکے کی تباہی کی کہانی شروع ہوتی ہے۔
فرخ آباد میں رہنے والے ایک نوجوان کی داستان بھی ایسی ہی ہے جس کی ملاقات اس کی بیوی سے ایسے ہی بروکرز کے ذریعے ہوئی تھی ۔بروکر کے ذریعے شادی کرنے کے بعد وہ شخص اپنی دلہن کو گھر لے آیا۔ لیکن اس کی دلہن نے سہاگ رات منانے کی بجائے اسے ایسا زخم دیدیا کہ اب شاید وہ زندگی بھر کسی سے شادی نہیں کر سکے گا۔
اس شخص کی نئی نویلی دلہن نے ادرک والی چائے بناکر سب کو پلا دی جسے پینے کے بعد دولہا سمیت گھر کے تمام افراد بے ہوش ہوگئے اور دلہن تمام قیمتی سامان اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ اب متاثرہ شخص نے دلہن کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق فرخ آباد میں شمش آباد کے اکبر پور کے رہنے والے سنویش کمار نے ایک بروکر کی مدد سے شادی کی تھی۔ اس نے ڈھائی لاکھ روپے دے کر دلہن خریدی تھی۔ یہی نہیں، سنویش نے ہی شادی کے تمام اخراجات برداشت کیے تھے۔