Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldسینیگال صدارتی انتخابات ملتوی ہونے پرشہری مشتعل سابق وزیر اعظم گرفتار

سینیگال صدارتی انتخابات ملتوی ہونے پرشہری مشتعل سابق وزیر اعظم گرفتار



سینیگال، صدارتی انتخابات ملتوی ہونے پرشہری مشتعل ، سابق وزیر اعظم گرفتار

ڈاکار (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیگال میں صدارتی انتخابات ملتوی ہونے پر عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل  آئے جبکہ پولیس نے کریک ڈاﺅن کے دوران اہم اپوزیشن رہنما و سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا۔سماکے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے بتایاکہ سینیگال میں صدر میکی کی جانب سے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے سابق وزیر اعظم امیناتا ٹورے کو بھی گرفتار کر لیا۔
گزشتہ ماہ، سینیگال کی آئینی کونسل نے حزب اختلاف کے کچھ سرکردہ ارکان کو امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔سینکڑوں مرد اور خواتین مظاہرین اپوزیشن رہنماﺅں کی کال پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے،سابق وزیر اعظم امیناتا ٹورے جو اب حزب اختلاف کی ایک سرکردہ شخصیت بھی ہیں کو ایک مظاہرے میں شرکت پر گرفتار کر لیا گیا،خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر کے اعلان کے بعد پہلی جھڑپوں میں پولیس نے دارالحکومت ڈاکار میں اپوزیشن کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کی\





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں