نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر ساتھی طالبہ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی 21 سالہ رہائشی کو شادی سے انکار پر چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انجلی امبیگیرا کالج کی طالبہ تھی جسے اس کے 23 سالہ ساتھی طالب علم وشوا کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی، انجلی نے شادی سے انکار کیا جو وشوا سے برداشت نہ ہوسکا اور اس نے انجلی کے گھر جا کر اس پر چاقو کے وار کئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چاقو کے وار سے انجلی بری طرح زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔