Friday, December 27, 2024
ہومWorldشام میں ترکیہ کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع...

شام میں ترکیہ کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کردیا



(ویب ڈیسک)شام میں ترکیہ کے سفارتخانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں ہفتے کے روز ترکیہ کے سفارتی مشن نے 12 سال کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں اور ترکیہ کا پرچم سفارتخانے پر لہرایا گیا۔

سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیہ نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ  ترکیہ نے سابق صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف 2011 میں مظاہرے کرنے والوں پر بدترین کریک ڈاؤن کے خلاف 2012 میں شام میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں،اس فیصلے کے بعد سفارتخانے کا عملہ اور ان کے اہل خانہ ترکیہ واپس چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ ملک جس کے آدھے نوجوان ہروقت سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں

دوسری جانب  بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اب استنبول میں شامی قونصلیٹ جنرل نے بلا تعطل اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں شام میں اپوزیشن فورسز کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر کنٹرول اور شامی صدر بشارالاسد کے فرار کے بعد ترکیہ میں شامی قونصل خانے سے شامی پرچم اتار دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں