Saturday, January 4, 2025
ہومWorldشاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے...

شاہ چارلس نے میئر لندن صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا 



   (24  نیوز )برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صادق خان کو نائٹ کا انتہائی معتبر اور اہم اعزاز لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے۔ نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

 اعزاز ملنے پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا پہلے سے ہی یہ ایک اعزاز تھا کہ وہ جس شہر سے پیار کرتا ہے اس کی خدمت کر رہا ہے، نائٹ کا اعزاز ملنے پر وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں