Sunday, January 5, 2025
ہومWorldشراب کیس میں گرفتاردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی ضمانت پر رہائی

شراب کیس میں گرفتاردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی ضمانت پر رہائی



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں عارضی ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد اروند کیجریوال بھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کیلئےانتخابی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ کو مالیاتی جرائم کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھاجس کے بعد سے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید تھے۔اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ آپ پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں۔

7 مئی کو بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب سناتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اروند کیجریوال کو 2 جون کو خود کو دوبارہ جیل حکام کے حوالے کرنا ہوگا، یعنی بھارتی عام انتخابات کے نتائج کے اعلان سے 2 دن قبل انہیں پھر جیل جانا ہوگا۔

مگر اس مدت میں اضافے کا امکان ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے اروند کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پھر سماعت ہوگی۔  
عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہائی کے دوران وہ انتخابی مہم چلا سکیں گے مگر انہیں اس عرصے میں سرکاری فرائض سرانجام دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گرفتاری کے باوجود اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کا عہدہ نہیں چھوڑا اور آپ پارٹی کے مطابق وہ جیل سے دہلی حکومت چلا رہے ہیں۔عدالتی سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں