Monday, January 6, 2025
ہومWorldشمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب سڑکوں کو تباہ...

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب سڑکوں کو تباہ کردیا



پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تناؤ مزید بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے، شمالی کوریا نے دونوں ممالک کی سرحد کے اطراف میں سڑکوں اور ریلوے لائنز کے کچھ حصوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے اس اقدام کے جواب میں جنوبی کوریا کی فوج نے انتباہی گولیاں چلائیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے ماضی کے بین کوریائی معاہدوں کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے،رپورٹ میں جنوبی کوریا کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکوں سے جنوبی کوریا کی سرحد کی طرف کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یارد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بین کوریائی سڑکیں اور ریلوے مکمل طور پر منقطع کر دے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں