شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے جس سے دونوں ممالک میں ہمیشہ ٹکراؤ کی حالت بنی رہتی ہے۔ اس درمیان شمالی کوریا نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو اس دشمنی کی آگ کو مزید بھڑکا دے گی۔ دراصل شمالی کوریا نے حال میں اپنے ترمیم کیے گئے آئین میں پہلی مرتبہ جنوبی کوریا کو ‘دشمن ملک’ قرار دے دیا ہے۔
شمالی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملک کے آئین میں تبدیلی کرنے کے لیے گزشتہ ہفتہ دو دنوں تک میٹنگ کی تھی لیکن سرکاری میڈیا نے اس میٹنگ کے سلسلے میں فوری طور پر زیادہ تفصیل دستیاب نہیں کرائی تھی۔