Monday, December 23, 2024
ہومWorldشوہرکاروز نہ نہانے پر بیوی کا شادی کے 40دن بعد ہی طلاق...

شوہرکاروز نہ نہانے پر بیوی کا شادی کے 40دن بعد ہی طلاق کا مطالبہ



(24نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش  کے شہر آگرہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق مانگ لی، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر صفائی کا خیال نہیں رکھتا اور اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جس کو بردازت نہیں کرسکتی۔ 

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن نے شوہر کی طرف سے حفظانِ صحت کے مسئلے کی وجہ سے طلاق مانگی کیونکہ اس کا شوہر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں کرتا اور وہ روز نہیں نہاتا،خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، مہینے میں صرف ایک یا 2 بار نہاتا ہے جس سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جسے اس کی بیوی برداشت نہیں کر سکتی تھی، شادی کے 40 دن بعد خاتون نے شادی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

راجیش ہفتے میں ایک بار گنگا (گنگاجل) کا پانی خود پر چھڑکتا ہے جسے مقدس سمجھا جاتا ہے تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا،خاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا البتہ والدین کی جانب سے بھی جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کےالزام میں شوہرگرفتار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں