Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldشکاگو جانیوالی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو بم کی اطلاع پرکینیڈا میں...

شکاگو جانیوالی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو بم کی اطلاع پرکینیڈا میں اُتار لیا گیا



اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)نئی دہلی سے امریکی شہر شکاگو جانے والے بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا کی پرواز کو کینیڈا کے شہر ایکالوئٹ کے ایئرپورٹ پر اُتار لیا گیا۔

کینیڈین ایئرپورٹ پر الگ مقام پر کھڑے طیارے کی تلاشی لی گئی، ایئر لائن کے مطابق طیارے میں بم ہونے کی دھمکی سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام مسافر خیریت سے ہیں، حالیہ دنوں میں کئی بار ایئر انڈیا کے طیاروں میں بم ہونے کی غلط اطلاعات سوشل میڈیا پر دی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں