Monday, December 23, 2024
ہومWorldشیخ حسینہ کی پارٹی کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

شیخ حسینہ کی پارٹی کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد



(24نیوز)بنگلادیش میں پرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

بنگلادیشی اخبار کے مطابق ان لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور ان کے خاندان کے افراد کی لاشیں شامل ہیں، عوامی لیگ سے وابستہ افراد کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جبکہ عوامی لیگ کے دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں کو بھی مظاہرین نے جلایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد سابق وزرا اور افسروں کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی،سابق وزیر خارجہ حسن محمود اور وزیر ٹیلی مواصلات جنید احمد کو مبینہ طور پر ملک سے فرار ہوتے ہوئے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ ایوی ایشن سیکیورٹی کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایاکہ سابق وزیر خارجہ حسن محمود دہلی جارہے تھے،بنگلہ دیش کے متعدد علاقوں سے فوجی وردی میں ملبوس بھارتی خفیہ ادارے را کے 30 ایجنٹ بھی گرفتار کرلئے گئے ۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

 
 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں