Thursday, January 2, 2025
ہومWorld صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا پیچھے ہٹنے پر کوئی مجبور...

 صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا پیچھے ہٹنے پر کوئی مجبور نہیں کرسکتا جوبائیڈن



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی مباحثے سے پہلے شدید بیمار تھا اس لئے کارکردگی متاثر ہوئی،الیکشن سے کوئی دستبردار نہیں کراسکتا۔
صدارتی ڈیبیٹ کے بعد ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ کے بولنے کے دوران میرا مائیک بند تھا۔جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی، کسی بھی صدر سے زیادہ کام کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی دوڑ سے باہر ہونے کی بات مکمل مسترد کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جوبائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے، اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں دنیا بھر میں بھی ماہرین اس صدارتی مباحثے میں جوبائیڈن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے نظر آئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں