روسی میڈیا ادارے ‘میڈیازونا’ کے مطابق استغاثہ کا دعویٰ تھا کہ نوبل امن انعام یافتہ انسانی حقوق کے گروپ میموریل کے شریک چیئرمین اولگ کا یوکرین جنگ کی مذمت میں لکھا گیا مضمون ان کی “روایتی روسی روحانی، اخلاقی اور حب الوطنی” کی مخالفت اور روسی فوج سے نفرت پر مبنی تھا۔ اولگ کی طرح صدر پوتن کے جن ناقدین کو قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ان میں الیکسی ناوالنی، ولادیمیر کارا مورزا اور الیا یاشن شامل ہیں۔