Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldطالب علم سے جنسی تعلق کے الزام پر خاتون ٹیچر گھر میں...

طالب علم سے جنسی تعلق کے الزام پر خاتون ٹیچر گھر میں نظر بند



(ویب ڈیسک ) استاد اور طالب علم کا رشتہ مقدس سمجھا جاتا ہے  اور اس رشتے کو تار تار کرنے پر امریکی خاتون ٹیچر کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مسوری میں ایک سکول ٹیچر کو طالبِ علم سے جنسی تعلق رکھنے کے الزام کا سامنا ہے، 26 سالہ ہیلی کلفٹن کارمیک اور طالبِ علم کے درمیان یہ معاملہ کئی ماہ پر محیط تھا،کئی طلبہ کو بھی علم تھا اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اُن میں سے بعض نے یہ ’تماشا‘ دیکھا بھی تھا، اُن کا کہنا ہے کہ سکول کے اوقات کے دوران بھی ٹیچر غلیظ حرکتوں سے باز نہ آتی تھی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ میتھ ٹیچر سے اپنے بیٹے کے جنسی تعلق کا طالب علم کے باپ کو بھی علم تھا مگر اُس نے اِس معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور سکول کی انتظامیہ کو بروقت خبردار کرنے سے سے گریز کیا،جنوری میں یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب ایک طالب علم نے سکول کی انتظامیہ کو بتایا تھا کہ میتھ کی ایک ٹیچر نے ایک طالبِ علم سے جنسی تعلق استوار کر رکھا ہے۔

سکول کی انتظامیہ کی باضابط شکایت پر پولیس نے ہیلی کلفٹن کارمیک کو گرفتار کیا جو مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ نیو یارک  پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہیلی کلفٹن اسکول میں خاصے عریاں لباس میں آیا کرتی تھی، وہ لڑکوں سے بہت فرینک ہوکر بات کرتی تھی جس کے نتیجے میں اُنہیں شہہ ملتی تھی، اس حوالے سے پہلے بھی معمولی نوعیت کی شکایات کی گئی تھیں مگر اسکول کی انتظامیہ نے اس معاملے پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔

ہیلی کارمک نے کئی طلبا سے جنسی تعلق کا اعترافِ جرم کرلیا ہے، اُسے چار سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے، 11 اکتوبر کو فیصلہ سنائے جانے تک اُسے گھر میں نظر بند رکھا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں