Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldطوفان کے باعث ہوائی جہاز ڈولنے لگا لینڈنگ میں ناکامی پھر کیا...

طوفان کے باعث ہوائی جہاز ڈولنے لگا لینڈنگ میں ناکامی پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل



(ویب ڈیسک)جاپان میں ایک مسافر طیارہ چاروں طرف سے طوفانی ہواؤں کے گھیرے میں آگیا، جس کے باعث ہوائی جہاز فضا میں ڈولنے لگا، ہنگامی لینڈنگ بھی نہ ہوسکی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں آنے والے سمندری طوفان نے کئی شہروں میں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے۔

اس دوران ایک مسافر طیارہ بھی چاروں جانب طوفانی ہواؤں میں گِھر گیا ایسے میں جہاز پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہونے لگا اور فضا میں ہی ڈولنا شروع کردیا صورتحال دیکھ کر مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔

مذکورہ واقعے کی ایک ویڈیو میں مسافر طیارے کو فضا میں جھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب وہ فوکوکا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش کررہا تھا۔ تاہم کافی دیر بعد پائلٹ جہاز کو بمشکل دوسرے ایئر پورٹ پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔

مذکورہ طوفان گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:45 پر اوئٹا پریفیکچر کے ساحلی شہر کونیساکی کے ساحل سے ٹکرایا اور شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہوا کی تیز لہریں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔ جاپانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وہ ٹرک کو تنکے کی طرح اڑا لے جا سکتی تھی۔

جاپان میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور حکام کی جانب سے لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں