Sunday, January 5, 2025
ہومWorldطیارے کے پہیوں تلے آنے کا انوکھا حادثہ غیر ملکی ملازم کچلا...

طیارے کے پہیوں تلے آنے کا انوکھا حادثہ غیر ملکی ملازم کچلا گیا



طیارے کے پہیوں تلے آنے کا انوکھا حادثہ، غیر ملکی ملازم کچلا گیا

ہانگ کانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانگ کانگ میں طیارے کے پہیوں تلے آ کر کچلے جانے کا انوکھا حادثہ پیش آیا جس میں اردن کا رہائشی ائیرپورٹ ملازم کچلا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق  ہانگ کانگ ائیرپورٹ پر اردنی شہری طیارے کو کھینچنے والی گاڑی (ٹو ٹرک) کی مسافر نشست پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ طیارے کو ائیرپورٹ پر ہینگر کی جانب لے جایا جا رہا تھا۔ اسی دوران وہ ٹو ٹرک سے گرا اور پیچھے آنیوالے  طیارے کے پہیوں تلے کچلا گیا۔

ائیرپورٹ حکام نے ٹو ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جس پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، 60 سالہ گرفتار ڈرائیور سے تفتیش شروع کر دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں