Monday, December 23, 2024
ہومWorldعجیب و غریب حادثہ؟ہوائی جہاز اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے

عجیب و غریب حادثہ؟ہوائی جہاز اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے


(ویب ڈیسک)سوڈان میں ایک انتہائی عجیب  حادثہ رپورٹ ہوا ہے جہاں ایک طیارے اور رکشے کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

مشرقی سوڈان کی ریاست القضارف میں ایک کچے رن وے پر موجود طیارہ وہاں پر موجود رکشے سے ٹکرا گیا، واقعے پر مقامی باشندوں میں حیرت اور خوف کی لہر دوڑ گئی،مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا  جب ایک ST-CPJ  سپرے کرنے والا طیارہ تل کی کٹائی کرنے والے کارکنوں کو لے جانے والے رکشے سے ٹکرا گیا،حادثے کے وقت طیارہ الفشقہ الکبریٰ کے علاقے میں مٹی کے رن وے پر اتر رہا تھا،تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جن میں سے ایک کو علاج کے لیے کسلا ہسپتال منتقل کیا گیا ،طیارے کا یوکرینی پائلٹ، اس کا معاون اور رکشہ ڈرائیور محفوظ رہے۔

ریاست القضارف میں پیداوار اور اقتصادی وسائل کی وزارت کے ڈائریکٹر جنرل عمار عبداللہ نے وضاحت کی کہ طیارہ پرندوں سے نمٹنے کے مشن پر تھا، جیسے ہی یہ لینڈنگ کے قریب پہنچا تو پائلٹ کو رن وے پرایک رکشہ دکھائی دیا، یہ سب کچھ اچانک ہوا تھا، ایسے لگ رہا تھا کہ رکشہ اچانک زمین کے اندر سے باہر نکل آیا ہے۔

  

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے دائیں بازو اور فرنٹ پروپیلر کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ طیارے کا پورا عملہ بشمول یوکرینی پائلٹ، اس کے سوڈانی انجینئر، انسپکٹر اور رکشہ ڈرائیور محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی میں عالمی بین المذاہب کانفرنس،عالمی سکالرزاور گورنر خیبر پختونخوا کی شرکت





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں