عراقی حکومت نے کہا کہ صرف عراقی سرزمین پر امریکی حملوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوئے۔ ان حملوں کے بعد عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی نے ملکی حکام سے اپیل کی کہ وہ ملک سے بین الاقوامی اتحادی افواج کے انخلاء کے معاہدے پر جلد دستخط کریں۔