بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی عہدیداروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایئربیس پر 2 کٹیوشا راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے ایک راکٹ بیس کے اندر آکر گرا تھا جبکہ حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بیس ہونے والے حملے کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
امریکی دفاعی حکام نے کہا کہ الاسد ایئر بیس پر موجود فوجی ابھی تک زخمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ سات فوجی اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔