(24نیوز)شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق شام کے بڑے شہروں حمص، دارہ، حماہ اور حلب کے بعد شامی باغی دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے وزارت داخلہ، دمشق ائیرپورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضے کابھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے پسپا ہو کر پیچھے ہٹ گئی ہیں جبکہ اگلے ایک ہفتے میں شام کا اقتدار باغیوں کے ہاتھوں میں آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام میں بشارالاسد کے24 سالہ اقتدار کا خاتمہ، باغی گروہ کے سربراہ کا بیان بھی سامنے آگیا
دوسری جانب شامی آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمد ابراہیم نے کا کہنا تھا شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھریں،شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کے لیےکوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،فوج نے باغیوں پر شدید حملے کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا، عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پا لیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی کا بیان سامنے آیا ہےکہ وہ اپنےگھر میں ہیں، محمد غازی الجلالی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی قیادت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔