Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldغزہ، اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 31 شہید

غزہ، اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 31 شہید


غزہ (اے ایف پی) فلسطینی امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دوران ایک ہی خاندان کے 31افراد سمیت 31لوگ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، حماس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی بتایا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ غزہ شہر میں الغولہ خاندان کے گھر پر صبح کے وقت ہونے والے فضائی حملے میں 11 افراد شہید ہوئے، جن میں سے 7 بچے تھے۔ غزہ سٹی کے علاقے شجاعیہ کے محلے سے اے ایف پی کی تصاویر میں رہائشیوں کو تباہ شدہ ملبے میں میتیں ڈھونڈتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس سے دھواں بھی اٹھ رہا تھا۔ چھوٹے بچوں سمیت دیگر افراد کی میتیں زمین پر قطار میں پڑی ہوئی تھیں جنہیں سفید چادروں میں لپیٹا گیا تھا۔ ثالث قطر، مصر اور امریکا کئی مہینوں سے مذاکرات کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں جو تقریباً 15 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں