Thursday, December 26, 2024
ہومWorldغزہ اور لبنان پر بمباری، 2 روز میں 120 شہید، شمالی غزہ...

غزہ اور لبنان پر بمباری، 2 روز میں 120 شہید، شمالی غزہ سے انخلا کی اسرائیلی دھمکی


کراچی، غزہ (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) غزہ اور لبنان پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ دو روز کے دوران مزید 120افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ،لبنان میں شہید ہونے والوں میں حسن نصراللہ کے چچا اور ان کے اہلخانہ بھی شامل ، حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے، صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ ، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے انخلا کی دھمکی دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی بمباری سے دو روز کے دوران غزہ میں 78اور لبنان میں43 افراد شہید ہوئے،عر ب میڈیا کے مطابق لبنان میں شہید ہونے والوں میں شہید حسن نصراللہ کے چچا بھی شامل ہیں جو اپنے بچوں اور پوتوں سمیت بمباری میں شہید ہوگئے،لبنانی میڈیا کے مطابق بمباری میں 190افراد زخمی ہوئے جن اقوام متحدہ کے امن رضاکار اور3 لبنانی فوجی اہلکار بھی زخمی شامل ہیں ، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے ’’جنگ زدہ‘‘ علاقوں سے فلسطینیوں کو ایک بار پھر انخلا کی دھمکی دے دی ہے ،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی اسرائیل اور تل ابیب کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی منتقلی تک امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اپنے باقی وقت میں غزہ اور لبنان کی جنگوں کو ختم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں