جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ آنجہانی صدر نیلسن منڈیلا اپنی قبر میں مسکرا رہے ہوں گے کیونکہ وہ نسل کشی کنونشن کے محافظ تھے۔‘‘
حماس کے ایک رہنما نے زور دے کر کہا، ’’بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ ایک اہم پیش رفت ہے جو اسرائیل کو تنہا کرنے اور غزہ میں اس کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ہم اسے عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پابند بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ”ہم عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قابض ریاست کو پابند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔