نیو یارک (نیوز ڈیسک)غزہ سے متصل امریکی فوجی بندرگاہ پر کتنے ملین ڈالرز لاگت آئے گی؟ اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔ایک امریکی دفاعی اہلکار اور اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق انسانی امداد کی فراہمی کیلئے غزہ کے قریب بندرگاہ کی تعمیر کیلئے امریکی فوج کی لاگت کا تخمینہ 320 ملین ڈالر زتک پہنچ گیا ۔
“جنگ ” کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ تعمیرمیں تقریباً ایک ہزار امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں، زیادہ تر فوج اور بحریہ کے ہیں۔