غزہ میں حماس کے زیر انتظام صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں پیر تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37,347 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 85,372 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے میں سڑک کے کنارے تجارتی ٹرکوں کا انتظار کر رہے کم از کم آٹھ فلسطینی تاجر شہید ہو گئے۔یہ معلومات غزہ میں صحت کے حکام کے ذرائع نے فراہم کی ہے تاہم کسی سرکاری فلسطینی ذریعے نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اب تک اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام صحت کے حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں پیر تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37,347 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 85,372 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسی دوران اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس کی کارروائیاں وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں جاری ہیں۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ “آئی ڈی ایف کے دستے رفح کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے دستوں کو کئی ہتھیار ملے اور دھماکہ خیز مواد سے لیس کئی ڈھانچوں پر حملہ کیا جو فورسز کے لیے خطرہ پیدا کررہے تھے”۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “گزشتہ روز فوجیوں نے قریبی لڑائی میں مسلح عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ اس کے علاوہ، کئی فوجی ڈھانچے جو فوجیوں کے لیے خطرہ تھے اور حماس کے زیر استعمال تھے تباہ کر دیے گئے”۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔