خبر رساں ایجنسی شنہوا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران 62 فلسطینیوں کو مار ڈالا جبکہ 91 کو زخمی کیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں ہلاکتوں کی کل تعداد 32,552 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 74,980 ہو گئی ہے۔