Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldغزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ  بمباری40 سے زائد مظلوم فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ  بمباری40 سے زائد مظلوم فلسطینی شہید



غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 40 سے  زائد فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی  ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں کار پر اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 29 ہزار 550 تک جا پہنچی ہے۔

اقوام متحدہ کےمطابق غزہ میں شہید ہونےوالوں میں 90 فیصدخواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں