اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں پر حملے جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔
حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔
دوسری جانب ایک ماہ کے تعطل کے بعد قطر دوبارہ سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششوں میں شامل ہوگیا ہے۔