Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldغزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 31 فلسطینی جاں بحق

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 31 فلسطینی جاں بحق


فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں 7 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

فائر بندی کوششیں، بلنکن کا غزہ کی جنگ کے دوران خطے کا چھٹا دورہ

user

غزہ: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں جمعرات کو کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں سات فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

دریں اثناء طبی ذرائع کے مطابق رفح شہر کے شمال میں ایک صنعتی علاقے میں موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں تین نوجوان مارے گئے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں واقع العمل ہوٹل کے قریب ایک مکان پر ایک اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں سول پروٹیکشن اتھارٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے متاثرین کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو گھر سے نکال لیا ہے اور وہ ابھی بھی پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ مزید برآں، فلسطینی طبی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شہر کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی گولہ باری کی وجہ سے، غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے اسپتالوں میں 13 لاشیں لائی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں