دستاویز کے متن میں کہا گیا ہے کہ “ہم لبنان-اسرائیل سرحد پر سلامتی اور استحکام کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں، جس میں مقامی آبادی کا تحفظ بھی شامل ہے۔ ہم لبنان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور مزید کشیدگی کے خطرے کے بارے میں بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کے مکمل نفاذ کے مطابق دشمنی کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)