Sunday, January 5, 2025
ہومWorldغزہ کے معاملے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا بڑا بیان...

غزہ کے معاملے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا بڑا بیان آ گیا



واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے  صدر جو بائیڈن  نےکا کہنا ہے کہ غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔غزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا   کہ غزہ کے معاملے میں نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔ غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے، امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔اسرائیلیوں سےکہوں گا کہ اسرائیلی صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں، اگلے چھ آٹھ ہفتوں تک تمام خوراک اور ادویات تک مکمل رسائی کی اجازت دیں۔

یاد رہے کہ7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں