Saturday, December 28, 2024
ہومWorldغزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے

غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے



( کومل اسلم)غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے۔

 صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور حکومتی حکام نے استقبال کیا،فلائٹ جی ایف 764 فلسطینی طلبہ کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچی جبکہ قبل ازیں مصر میں پاکستانی سفیر اور الخدمت کے نمائندوں نے انھیں قاہرہ سے روانہ کیا تھا۔

 ڈاکٹرحفیظ الرحمن کے مطابق فلسطینی طلباء الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، گلوبل ریلیف ٹرسٹ اور ڈاکٹرز آف رحمان کے تعاون سے میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کریں گے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن  کے مطابق پہلے مرحلے میں جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے198 فلسطینی میڈیکل طلبہ و طالبات مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حکومت پاکستان، فلسطینی سفارت خانے، مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی مشکور ہے، جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مہمان طلبہ کوتعلیم، رہائش سمیت دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی، تعاون کرنے والے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جنگ کے پہلے دن سے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں