Saturday, December 28, 2024
ہومWorldغلط آرڈر کیوں بھیجا؟ گاہک نے ریسٹورنٹ پر 50لاکھ ہرجانے کا دعوی...

غلط آرڈر کیوں بھیجا؟ گاہک نے ریسٹورنٹ پر 50لاکھ ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا



(24 نیوز ) بھارت میں خاتون نے غلط آرڈر بھیجنے پر  ریسٹورنٹ کیخلاف 50لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں نرالی اپنے ہندو رسم و رواج کے مطابق صرف سبزیاں کھاتی ہیں اور انہوں نے 3مئی کو اپنے دفتر سے پنیر تکہ سینڈوچ آرڈر کیا تھا،کھانا پہنچنے کے بعد انہوں نے اسے کھانا شروع کیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ پنیر کچھ زیادہ ہی سخت ہے، انہیں لگا کہ یہ سویا ہے لیکن اصل میں سینڈوچ کے اندر سے چکن نکلا،خاتون نے کبھی بھی زندگی میں کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھایا تھا تو انہوں نے ایسا کھانا کھلانے پر ریسوٹرنٹ پر ہرجانے کا دعوی کردیا اور ڈپٹی ہیلتھ کمشنر کو اس حوالے سے تحریری شکایت بھی کردی۔

اس غلطی پر فوڈ ڈپارٹمنٹ نے ریسٹورنٹ پر 5ہزار روپے کا جرمانہ کردیا لیکن خاتون نے کہا کہ یہ بہت بھاری نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، 5ہزار کا ہرجانہ کافی نہیں اور وہ اس حوالے سے کنزیومر کورٹ جائیں گی،خاتون نے کہا کہ میں نے انصاف کے حصول کے لیے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے 50 لاکھ ہرجانے کا دعوی کیا ہے،لوگوں نے اتنی بڑی رقم کا ہرجانہ کرنے پر خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن خاتون نے کہا کہ وہ یہ سب ان نوجوانوں کے لیے کررہی ہیں جنہیں ایسے تلخ تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں اپنے حقوق کا پتا تک نہ ہے،ابھی تک ریسٹورنٹ نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فجی کے سابق وزیراعظم کو ایک سال قید کی سزاسنادی گئی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں