Saturday, December 28, 2024
ہومWorldغیرملکی ائیرلائن سے وطن آنے والے پاکستانی کوالالمپور ائیرپورٹ پر 5 دن...

غیرملکی ائیرلائن سے وطن آنے والے پاکستانی کوالالمپور ائیرپورٹ پر 5 دن سے محصور



(ویب ڈیسک )غیرملکی ائیرلائن سے وطن آنے والے پاکستانی کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور ہوگئے ہیں، پانچ روز گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی عمل میں نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق باتک ائیر کی پرواز او ڈی 1310 کوالالمپور سے لاہور آنی تھی، اس پرواز کے ذریعے 350 سے زائد پاکستانی مسافروں نے وطن پہنچنا تھا، ان مسافروں میں خواتین، کم عمر بچے اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں،ایک مسافر کے مطابق ائیرلائن کے پاس پروازکے لیے جہازدستیاب نہیں ہے، تین روز قبل ایک جہاز کا بندوبست کیا گیا مگر عین اڑان کے وقت اس کا انجن خراب ہوگیا,مسافورں نے اپیل کی ہے کہ کئی روزسے پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں