پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں ملک بدر کر دیا گیا ہے، عمر بن لادن نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ عمر بن لادن کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جن پر سوشل میڈیا پر دہشت گردی کو بڑھاوا دینےکا الزام تھا ۔