Sunday, January 5, 2025
ہومWorldفرانس میں اقتدار کی دوڑ جوڑ توڑ شروعنیشنل ریلی کا راستہ روکنے...

فرانس میں اقتدار کی دوڑ جوڑ توڑ شروعنیشنل ریلی کا راستہ روکنے کیلئے مخالف جماعتیں متحدہ



(24 نیوز) فرانس میں اقتدار کی دوڑ کے لئے جوڑ توڑ شروع،نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کےلئے مخالف جماعتیں متحدہ ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں نیشنل اسمبلی کی 577 نشستوں کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ ابتدائی مکمل ہوگیا تھا،جس میں صدر میکرون کی جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،20فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے تھے،جس میں نیشنل ریلی پارٹی بازی لے گئی تھی۔
صدر میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر رہی ،اقتدار کی دوڑ کے لئے جوڑ توڑ شروع کر دی گئی، نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کےلئے مخالف جماعتیں متحدہ ہوگئیں،مخالف ووٹوں کی تقسیم روکنے کےلئے 200 امیدوار دوسرے مرحلے سے دستبردارہوگئے۔

صدر ایمانوئل میکروں کو اقتدار حاصل کرنے کے لئے 289 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی،انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیگریشن مخالف دائیں بازو کی جماعت نے برتری حاصل کی تھی جس میں  صدر میکرون کی جماعت تیسرے نمبر پر رہی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں