کوالالمپور: مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ میں جو بھی صحیح یا غلط ہو، حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’7 اکتوبر کو جو ہوا وہ دہشت گردانہ حملہ تھا، دوسری طرف کوئی بھی معصوم شہریوں کی موت کو برداشت نہیں کرے گا۔ آپ جوابی کارروائی کا جواز پیش کر سکتے ہیں لیکن یہ عمل کا طریقہ نہیں ہو سکتا۔ جوابی کارروائی صرف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کی جانی چاہیے۔‘‘