غزہ (ویب ڈیسک) فلسطین میں جہاں فلسطینیوں پر ہی زمین تنگ کی جا رہی ہے وہیں، اب اسرائیلی غیر مقامی غزہ کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں لیکن اس سب میں حال ہی میں فلسطینی علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک ہریالی والے علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
آج نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو فلسطین کے علاقے کی ہے تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہریالی والے اس علاقے میں فلسطین کا جھنڈا لگا ہوا ہے، جبکہ پہاڑی سے نیچے کی طرف لگے اس جھنڈے کے قریب ایک شخص جاتا ہے۔
گاڑی میں سے ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا، جبکہ اسی دوران جوں ہی نوجوان جھنڈے کے قریب گیا تو اور جھنڈے کے ہٹانے کے لیے لات مارنے کی کوشش کی۔ تو اسی دوران اچانک دھماکہ ہوتا ہے، جس کے باعث وہ نوجوان دھوئیں میں غائب ہو جاتا ہے تاہم ذرائع کے مطابق نوجوان ہلاک نہیں ہوا ہے، جبکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔