اس سے قبل امریکی فوج نے غزہ میں سمندر کے راستے امداد کی پہلی کھیپ پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔ امریکی فریق نے کہا کہ ’’غزہ میں فلسطینی شہریوں کی مدد کے لیے کثیر القومی کوششیں جاری رہیں گی۔ سمندری راستے سے پہنچائی جانے والی یہ امداد مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر ہے۔‘‘
تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موثر امداد کے معاملے میں سمندری راستے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آنے والے دنوں میں 500 ٹن امدادی سامان غزہ پہنچنے کی توقع ہے۔