Saturday, December 28, 2024
ہومWorldفلسطینی شہدا ءکے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کی سعادت حاصل...

فلسطینی شہدا ءکے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کی سعادت حاصل کریں گے



مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
 حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہدا ءکے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے، 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1300 عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔
 26 سال قبل اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس پروگرام کے تحت 60 ہزار سے زائد عازمین کی میزبانی کی جا چکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں