جمعرات کے روز دوحہ میں ‘رائٹرز’ کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے بیٹوں کے بارے میں کہا کہ وہ تنظیم کے جنگجو گروپ کا حصہ نہیں تھے۔ خبر رساں ادارہ بیٹوں کے حوالے سے تعزیت کے موقع پر حماس رہنما سے بات چیت کر رہا تھا۔ اپنے بیٹوں کے اس طرح نشانہ بنا کر قتل کر دیے جانے کے باوجود وہ حماس کی ترجیحات پر ڈٹے رہنے کے لئے پر عزم تھے۔ واضح رہے کہ ان کے تین بیٹوں کو ایک ہی وقت میں اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ہے۔
(بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو)