Monday, December 23, 2024
ہومWorldفلپائن : سمندری طوفان 100 سے زائد افراد کی جان لے گیا

فلپائن : سمندری طوفان 100 سے زائد افراد کی جان لے گیا



(ویب ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں اب تک 100 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فلپائن سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ٹرامی کی تباہی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

طوفان کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 100 سے تجاوز کرچکی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقوں میں طغیانی اور موسلا دھار بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھروں کی چھتوں پر پھنس کر رہ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں : خانقاہ ڈوگراں: 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

پورا شہر زیر آب ہے، مسلسل بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر 5 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے جب کہ سیلابی صورتحال کے بعد اب بھی 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں