Sunday, December 29, 2024
ہومWorldفلپائن میں ٹرک کھائی میں گرگیا14 افراد ہلاک 3 زخمی

فلپائن میں ٹرک کھائی میں گرگیا14 افراد ہلاک 3 زخمی



منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلپائن میں ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث 40 میٹر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک جس میں دیہاتی گاؤں سے مویشی منڈی جا رہے تھے۔ پہاڑی علاقے میں خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ڈرائیور میں بھی شامل ہے جب کہ 9 دیہاتی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 5 نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ 3 زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہوجانے کے سبب پیش آیا۔

جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں دو روز سے مسلسل بارشیں ہو رہی تھیں اور سڑک پر پھسلن بھی تھی۔ فلپائن میں ٹریفک حادثات عام بات ہیں جس میں سالانہ کئی ہلاکتیں ہوجاتی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں