سنٹیاگو (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں فٹبال سب سے زیادہ دیکھا اور کھیلے جانے والا کھیل ہے، اس کے مداح اور شائقین دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال میچز کے دوران شائقین اور مداحوں کی جانب سے اکثر منفرد واقعات سننے اور دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس مرتبہ جنوب امریکی ملک چلی میں فٹبال شائقین نے میچ دیکھنے کے لیے ایک شخص کی آخری رسومات کو ہی عارضی طور پر روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے شخص کے تابوت کے نزدیک ہی بیٹھ کر خاندان کے افراد چلی اور پیرو کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھ رہے تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خاندان کے افراد نے تابوت کو پھولوں اور فٹبالرز کی جرسی سے بھی سجایا تھا۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جہاں صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔